ٹوکیو: راکوتن بینک (楽天銀行)نے ریٹیل کسٹمرز اور خود روزگار کمانے والے کسٹمرز کے لیے ترسیلاتِ زر کی ایک بین الاقوامی خدمت شروع کی ہے جو درخواست سے ترسیلِ زر تک کا سارا عمل مکمل طور پر آنلائن کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
پہلے ہی راکوتن بینک کا کھاتہ رکھنے والے کسٹمر درخواست جمع کروانے کے کم از کم دو کاروباری ایام کے اندر یہ خدمات استعمال کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ وہ روزانہ 24 گھنٹے 203 ممالک اور علاقہ جات کے نامزد کردہ بینکوں اور 68 کرنسیوں میں روپیہ بھیجنے کے قابل ہوں گے۔
راکوتن بینک نے جنوری 2011 میں کاروباروں کے لیے سمندر پار ترسیلاتِ زر کی خدمت شروع کی تھی، جس میں کم تر ترسیلی چارجز اور تمام تر کاروائی آنلائن کرنے کی سہولت دینے کی وجہ سے اس کی بہت زیادہ توصیف کی گئی۔
مذکورہ کاروباری خدمت کے اجراء کے بعد ریٹیل کسٹمرز کی جانب سے ایسی درخواستیں بہتات سے وصول کی جاتی رہیں کہ ایسی ہی خدمت ان کے لیے بھی شروع کی جائے، چنانچہ ان درخواستوں کے جواب میں یہ خدمت شروع کی گئی۔
ریٹیل کسمٹرز کے لیے ایک بار ترسیلِ زر کی فیس 750 ین، اور خود روزگار کمانے والے کسٹمرز کے لیے 1000 ین ہے، جس پر بھیجی جانے والی رقم کی مقدار سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔