ٹوکیو (اے ایف پی): فوکوشیما کے آپریٹر ٹیپکو نے منگل کو کہا کہ وہ جاپان کے ایٹمی نگران ادارے سے درخواست کرے گا کہ دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر پر دو ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ سے چلانے کی اجازت دے، جو دو برس قبل آفت کے بعد سے پہلی درخواست ہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور جاپان کے شمال میں کاشیوازاکی کاریوا، صوبہ نی گاتا میں واقع سات یونٹ والے ایٹمی بجلی گھر کے دو حصے دوبارہ چلانے کے لیے درخواست دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ سارا بجلی گھر مارچ 2011 میں سونامی سے ہوئے فوکوشیما پگھلاؤ کے قریباً 12 ماہ کے بعد سے بند پڑا ہے۔
ان دونوں ایٹمی ری ایکٹروں کی بجلی بنانے کی صلاحیت 1.36 ملین کلو واٹ فی یونٹ ہے۔