ٹوکیو (اے ایف پی): ایواتو ہاکامادا ٹوکیو سے قریباً دو گھنٹے کے فاصلے پر مشرق میں سویابین پروسیسنگ کی ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا جب اسے حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں اپنے باس اور اس کے خاندان کے ہولناک قتل پر اسے موت کی سزا سنائی گئی۔
خیال ہے کہ یہ 77 سالہ شخص دنیا میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں میں سب سے پرانا ہے، ایک ایسا آدمی جو حمایتیوں کے مطابق پھانسی سے موت کے انتظار یا بوڑھی عمر کی وجہ سے حقیقت پر اپنی گرفت کھو چکا ہے، جیسا کہ اس کے قصور پر بھی سوال ابھر رہا ہے۔
جاپان میں سزائے موت عموماً ایک سے زیادہ ہلاکتوں کے لیے مخصوص ہوتی ہے، جن میں 1995 میں ٹوکیو سب وے میں سیرین گیس حملے کے ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں، جن میں 13 لوگ ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
قیدیوں کو عموماً ان کی پھانسی سے چند ہی گھنٹے قبل آگاہ کیا جاتا ہے۔ ان کے خاندانوں کو پھانسی کے بعد اطلاع دی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ نے 1980 میں اس قیدی کی سزائے موت کی تصدیق کی تھی۔