فروخت کا ہدف پورا نہ کرنے پر عورت کو خرگوش کے کان پہننے پر مجبور کر دیا گیا

ٹوکیو: خبروں کے مطابق، ایک 61 سالہ جاپانی خاتون کو اپنا فروخت کا ہدف پورا نہ کرنے پر بطور سزا خرگوش کے کان پہننے پر مجبور کر دیا، اور اس کی تذلیل کرنے والی تصاویر کو تربیتی پروگراموں میں استعمال کیا گیا۔

کئی اخبارات کے مطابق، اس نے کمپنی پر ذہنی صدمہ پہنچانے کا دعوی کرتے ہوئے مقدمہ کر دیا جب اس کے باسوں نے اسے حکم دیا کہ اگر وہ اہداف پورے نہ کر سکی تو کاسٹیوم پہنے، جس میں ایک موقع پر حد سے بڑے خرگوش کے کان والا کاسٹیوم بھی تھا۔

اخبار کے مطابق، خاتون نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کے افعال نے اسے ذہنی تکلیف پہنچائی جس کا نتیجہ جسمانی بیماری کی صورت میں نکلا اور اس نے بطور زرِ تلافی 3.3 ملین ین کا مطالبہ کیا تھا۔

روزنامہ آساہی نے منگل کو بتایا، ایک عدالت نے اس کی شکایت کی تائید کی، تاہم کمپنی کو صرف 220,000 ین ادا کرنے کا حکم تھا، اور مزید اضافہ کیا کہ اس کے وکیل کے مطابق کمپنی نے اسے اس سے زیادہ رقم ادا کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.