ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ وہ ایک آدمی کی تلاش میں ہیں جس نے ٹوکیو کے ناریما وارڈ کی گلی میں ایلیمنٹری اسکول کے دو طلباء پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کو صبح 8 بجے کے قریب رونما ہوا۔ ٹی وی آساہی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سفید نقاب پہنے اور چشمہ لگائے ہوئے ایک آدمی بائیک پر سوار ان طلباء کے قریب آیا۔ بائیک کا ہینڈل 6 سالہ بچے کے بازو پر لگا۔ پھر اس آدمی نے لڑکے کے پیچھے چلنے والی 10 سالہ لڑکی پر ایک چھتری گھما کر دے ماری۔
دو ہفتے پہلے ناریما وارڈ میں اسکول کے طلباء پر حملے کا ایک اور واقعہ ہوا تھا جب ایک شخص نے تین کم سن طلباء پر ان کے اسکول کے باہر حملہ کر دیا۔