ٹوکیو (اے ایف پی): جاپانی کار ساز ہنڈا نے کہا کہ وہ 2015 میں فارمولا ون میں اپنی واپسی سے قبل یورپی ریسنگ آپریشنز کے لیے برطانیہ میں ایک مرکز قائم کرے گا۔
ہنڈا نے مئی میں کہا تھا کہ برطانوی ٹیم مک لارین کے لیے انجن سپلائر کے طور پر کھیل میں واپس آئے گا تاکہ اپنی چمپئن شپ جینتے والی شراکت داری دوبارہ زندہ کر سکے۔
جمعے کو اس نے کہا کہ وہ ملٹن کینز، جو لندن سے 80 کلومیٹر (50 میل) شمال مغرب میں واقع ہے، میں ایک نیا مرکز قائم کرے گا جو جاپان میں” ہنڈا (کے تحقیقاتی مرکز) پر تیار کردہ پاور یونٹس کی تعمیرِ نو اور دیکھ بھال کرے گا”۔
فارمولا ون کے قوانین میں ایک حالیہ تبدیلی، جس کا مقصد بالآخر ماحول دوست ٹربو انجنوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے، نے واپسی کا فیصلہ آسان بنایا ہے چونکہ ہنڈا اپنی کمرشل گاڑیوں میں یہ ٹیکنالوجی با آسانی منتقل کر سکتا تھا۔
ہنڈا نے 1964 میں فارمولا ون میں بطور مکمل ٹیم حصہ لینا شروع کیا تھا، اور 1968 تک اس میں شامل رہا۔
آٹھ برس کے خلل کے بعد ہنڈا 2000 تا 2005 بار ٹیم کے انجن مہیا کار اور جزوی مالک کے طور پر واپس آیا تھا۔