جاپان کے دفاعی پیپر نے ‘حقائق نظر انداز کیے’، چین

بیجنگ: سرکاری میڈیا نے جمعے کو اطلاع دی، چین نے ٹوکیو کی جانب سے ایک سرکاری دفاعی رپورٹ پر نکتہ چینی کی ہے، اور اسے دروغ گو اور بیجنگ کو غلط انداز میں خطرہ قرار دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

نیا جاپانی دفاعی پیپر پچھلے برس مشرقی بحرِ چین میں واقع غیر آباد جزائر پر چین اور تائیوان کے ساتھ عرصہ دراز سے سلگنے والا تنازعہ دوبارہ بھڑکنے کے بعد پہلا ایسا موقع ہے۔

اس نے بیجنگ کو اس کے رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا جو ٹوکیو کے مطابق کوئی واقعہ بھڑکا سکتا ہے۔

چین کے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے اور اس نے حالیہ برسوں میں اپنی صلاحیتوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے، جیسا کہ اس نے 2012 میں اپنے پہلے طیارہ بردار جہاز کو فوج میں شامل کیا۔

اس نے الزامات کی تکرار کی تھی کہ چینی فیریگیٹ نے جنوری میں جاپانی تباہ کار جہاز پر اپنا ہتھیار چلانے والے ریڈار تان لیا — ایک ایسا الزام جس کی چین تردید کرتا ہے۔

ایبے کی جانب سے آئینی ترامیم کے مطالبات نے پڑوسی چین، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا میں برہمی پیدا کی ہے، جہاں جاپان کے فوجی اور نوآبادیاتی قبضے کی یادیں ابھی تک حساس ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.