بچے کی موت کی وجہ بننے والی بلیئنگ روک نہ سکنے پر استانی سے پوچھ گچھ

آئچی: ناگویا کے تعلیمی بورڈ کی جانب سے ناگویا میں ایک جونیئر اسکول کی استانی سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جب طلباء نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک بچے کو بُلیینگ سے نہ بچا سکی جس نے بعد میں خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق، 13 سالہ بچے نے 10 جولائی کو اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ ٹی بی ایس کے مطابق، اس نے ایک رقعہ چھوڑا جس میں اس نے کہا کہ کئی لوگوں نے اسے خود کو مارنے پر مجبور کیا۔

اس کی موت کے بعد لڑکے کے کئی ہم جماعتوں نے کہا کہ استانی اس بات سے آگاہ تھی کہ اسے خودکشی کے لیے بلیئنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اس نے مدد کرنے سے انکار کیا۔ ٹی بی ایس کے مطابق، لڑکوں نے کہا کہ استانی اس وقت کلاس میں ہی تھی جب لڑکوں کا ایک گروہ متاثرہ بچے کو اپنی جان لینے کی ترغیب دے رہا تھا۔

استانی نے اطلاع کے مطابق تعلیمی بورڈ کی کمیٹی کو بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ نہیں تھی کہ لڑکے کو خودکشی کی ترغیب دی جا رہی ہے ورنہ وہ اس کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کرتی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.