جاپان بھر میں گرمی کی لہر سے 12 ہلاک

ٹوکیو: جمعے کی خبروں کے مطابق، ایک ہفتہ قبل جاپان سے ٹکرانے والے گرمی کی شدید لہر نے ایک درجن سے زائد جانوں کا خراج وصول کر لیا ہے۔

پورے ملک کے کئی علاقوں میں کئی دنوں سے پارہ 35 درجے سیلیئس (95 درجے فارن ہائٹ) سے اوپر جا رہا ہے، اور پیشن گوئی کے مطابق اس مصیبت کے ختم ہونے کے آثار ابھی نظر نہیں آتے۔

جی جی پریس اور دیگر میڈیا کے مطابق، ہزاروں لوگوں کو گرمی لگنے اور تھکاوٹ کی وجہ سے ہسپتال لے جایا جا چکا ہے، جن میں سے کم از کم 12 ہلاک ہو گئے۔

متاثر ہونے والے زیادہ تر 65 برس سے زیادہ عمر کے ہیں، تاہم ان میں اسکول کے بچوں کے گروہ بھی شامل رہے ہیں جو کھلے موسم میں سرگرمیاں سر انجام دیتے رہے۔

ایسی ہی ایک حالیہ موت 90 سالہ بابے کی تھی جس کی لاش اس کے بیٹے نے اپارٹمنٹ کے اندر پائی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، 50 سے زیادہ مقامات پر 35 درجے یا زیادہ کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

خبروں میں بار بار یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ وافر مقدار میں پانی پئیں اور زیادہ عرصے تک دھوپ میں نہ رہیں، جو کہ جاپان کے بے ڈھبے گرمائی مہینوں کا معمول بن گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.