سائیتاما: صوبہ سائیتاما میں ایک آدمی کو حراست میں لیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے 64 سالہ باپ کو ٹھوکریں مار مار کر مار ڈالا۔
کوئچی ناکامورا نامی یہ 38 سالہ اس شخص، جس کا پیشہ سیکیورٹی گارڈ ہے، پر الزام ہے کہ اس نے مئی میں ساکادو میں واقع اپنے گھر میں اپنے باپ یوکیو ناکامورا کو مار مار کر ہلاک کر دیا۔ فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ناکامورا پر اپنے باپ کے سر پر حملے کے دوران 10 سے زیادہ مرتبہ ٹھوکر لگانے کا شبہ ہے۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ناکامورا نے کہا جب اس نے اپنے باپ کی خریدی ہوئی یاکیتوری ( جاپانی سٹائل تِکے)کھانے سے انکار کیا تو وہ اور اس کا باپ الجھ پڑے تھے۔