ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو نے زی ایل ٹی ای سروس ماؤنٹ فُوجی، جو اب عالمی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے، کے علاقے تک مہیا کرنا شروع کر دی ہے، جس میں علامتی پہاڑ کی 3,776 اونچی چوٹی، داخلے والی جگہوں، چڑھنے والے راستے اور پہاڑی علاقے میں قائم کیبن بھی شامل ہیں۔
یہ سروس اگست کے اواخر میں فُوجی پر چڑھائی کا باضابطہ سیزن ختم ہونے تک جاری رہے گی۔
ماؤنٹ فوجی کے علاقے میں ڈوکومو کی فوما تھری جی سروس، جو 2005 میں شروع ہوئی تھی، بھی کوہ پیمائی کے سیزن میں دستیاب رہے گی۔
مخصوص علاقے جہاں زی ایل ٹی ای سروس دستیاب ہے وہ یہ ہیں: داخلہ گاہیں، پیدل چلنے والے راستے اور یوشیبا، سوباشیری، گوتیمبا اور فوجینومیا پگڈنڈیوں کے کیبن، اور ان کے علاوہ چوٹی۔
ڈوکومو نے پہلی مرتبہ 1999 میں ماؤنٹ فوجی کے علاقے میں اپنی ٹو جی سروس مووا کے ذریعے موبائل کوریج مہیا کی تھی، جو مارچ 2012 میں منقطع کر دی گئی۔