اپریل میں سائیتاما میں ایک خاتون پر حملے پر 15 سالہ طالبعلم گرفتار

سائیتاما: پولیس نے اتوار کو ایک 15 سالہ طالبعلم کو حراست میں لیا جس نے اپریل میں سوکا، صوبہ سائیتاما میں ایک عورت پر تیز دھار آلے کا وار کیا تھا۔

41 سالہ خاتون ایک خاموش، رہائشی گلی سے پیدل گھر جا رہی تھی جس وقت ایک نامعلوم حملہ آور پیچھے سے اس کے قریب آیا اور اس کی کمر کے نچلے حصے میں وار کر کے بھاگ نکلا۔

ٹی بی ایس کے مطابق، پولیس نے کہا کہ نوجوان سے ایک اور واقعے پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے جو پچھلے ماہ پیش آیا۔ اس کے گھر میں انہیں ایک چاقو اور اس حلیے سے ملتے جلتے کپڑے ملے جو سوکا کے واقعے میں حملہ آور نے پہنے ہوئے تھے۔

ٹی بی ایس کے مطابق، نوجوان نے اس واقعے کا اعتراف کیا ہے اور پولیس کو بیان میں بتایا کہ وہ اپنے خاندان اور اسکول سے نفرت کرتا تھا اور اس نفرت نے اسے کسی پر حملہ کرنے پر اکسایا۔ پولیس نے کہا، وہ عورت کو نہیں جانتا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.