ایبے اس ہفتے اوکی ناوا میں انتخابی مہم چلائیں گے

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے 21 جولائی کے ایوانِ بالا کے انتخابات کے لیے منگل اور بدھ کو اوکی ناوا میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

ایبے پچھلے دسمبر میں وزیرِ اعظم بننے کے بعد صوبے کا تیسرا دورہ کریں گے۔ وہ امریکی میرین کارپس ائیر بیس کی فوتینما سے ہینوکو منتقلی کے حکومتی منصوبے کے لیے مقامی حمایت جیتنے کے متلاشی ہوں گے۔

ایبے کو اس ماہ کے اواخر میں فوتینما بیس پر 12 مزید امریکی ایم وی 22 اوسپرے طیاروں کی طے شدہ تعیناتی پر مقامی مخالفت کا سامنا ہے۔

اوکی ناوا کی حکومت نے بار بار فوجی اڈے کی منتقلی کے منصوبے اور کوئی مزید اوسپرے کی تعیناتی کی مخالفت کی ہے۔

ایبے کی اوکی ناوا کے گورنر سے کوئی ملاقات طے نہیں، اور اس کی بجائے وہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ماساکی آساتو، جو ابھی تک فوجی اڈوں کے معاملے پر خاموش رہے ہیں، کے ساتھ مختلف تقریبات میں شریک ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.