وہیل کا متنازع گوشت آئس لینڈ واپس بھیج دیا گیا

بےک جاوِک (اے ایف پی):آئس لینڈ کے میڈیا نے جمعے کو خبر دی، وہیل کے گوشت کے چھ کنٹینر آئس لینڈ واپس جا رہے ہیں جب جرمن حکام نے جاپان جانے والے ایک جہاز سے اس متنازع مال کو اتار دیا تھا۔

نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی فرم سامسکِپ، جس نے آئس لینڈ سے روٹر ڈیم تک اصلاً یہ کنٹینر پہنچائے تھے، نے کہا کہ وہ وہیل کے گوشت کی مزید منتقلی میں حصہ نہیں لے گی، اور اس نے واپسی کے سفر کے لیے ایک اور فرم کو مال ہینڈل کرنے پر اتفاق کیا۔

اس نے مزید کہا کہ سامکِپ “مستقبل میں وہیل کا گوشت شپ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی”۔

وہیل کا گوشت منتقل کرنے سے انکار کو اغلباً ماحول دوست گروہوں کی جانب سے فتح کے طور پر پیش کیا جائے گا جو وہیل شکار کی مخالفت کرتے ہیں۔

آئس لینڈ کے اہلکار نے کہا، “آئس لینڈ اب فیصلہ کرے گا کہ وہیل کی مصنوعات کی منتقلی روکے جانے پر کیا ردعمل دکھایا جائے اور اس معاملے میں آئس لینڈ کے مفادات پر مضبوطی سے جما رہے گا”۔

آئس لینڈ نے فِن وہیل کا اپنا متنازع تجارتی شکار جون میں دوبارہ سے شروع کیا تھا۔

ملک مِنک وہیلیں بھی شکار کرتا ہے، جو چھوٹی نسل سے ہوتی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.