ٹیوٹا شہر: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن ایک نظام پر غور شروع کرے گا تاکہ اس کے پلانٹ اور ٹیوٹا شہر، صوبہ آئچی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے پلانٹس سے پیدا شدہ فضول حرارت اور اضافی بجلی موثر انداز میں استعمال کی جا سکے۔
ٹیوٹا نے کہا وہ ایک جامع منصوبہ بنائے گا اور اس ماہ سے فیزبیلٹی مطالعات سر انجام دے گا، جس کا مقصد 31 مارچ، 2014 کو ختم ہونے والے مالی سال تک تصدیقی نظام کا آغاز ہو گا۔
وزارتِ معیشت، تجارت و صنعت (ایم ای ٹی آئی) کی جانب سے معاونت مہیا کی جا رہی ہے اور یہ “ٹیوٹا سٹی لو کاربن سوسائٹی ویری فکیشن سسٹم (تیوٹا سٹی پراجیکٹ)” کا ایک پہلو ہے جو توانائی اور سماجی نظام کی اگلی نسل کی نمائش کے منصوبے کا حصہ ہے جسے وزارت نے اپریل، 2010 میں فروغ دینا شروع کیا تھا۔
یہ تصدیقی منصوبہ علاقائی بجلی ساز کمپنیوں کے تعاون سے سر انجام دیا جائے گا جبکہ صنعت، حکومت اور تعلیمی اداروں اس کی قریبی نگرانی کریں گے۔