ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو منعقد ہونے والے ایوانِ بالا کے انتخابات کے لیے منگل کو اپنا غائبانہ ووٹ ڈالا، ایسے انتخابات جو ان کے مطابق حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو لازمی جیتنے چاہئیں تاکہ ایک منقسم دائت کی وجہ سے برسوں کی غیر فیصلہ کن سیاسات کے بعد جاپان کے لیے ایک مستحکم مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔
ایبے نے ٹوکیو میں شیبویا وارڈ کے دفتر میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ آخری وقت تک انتخابی مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کہا ایل ڈی پی اب ڈھیلے پڑنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔
ایبے کا کہنا ہے کہ اقتصادی پالیسیاں، جن میں زری نرمی اور بڑے پیمانے کے سرکاری اخراجات شامل ہیں، نے دسمبر میں ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جاپان کے موڈ میں قابلِ ذکر تبدیلی پیدا کی ہے۔
انہوں نے اتوار کے انتخابات کے ذریعے منقسم دائت کا خاتمہ کرنے کا نعرہ پھر سے دوہرایا، اور ایک مستحکم حکومت تلے جاپان کے ایک نئے مستقبل کے آغاز کی اپیل کی۔
اپوزیشن ایوانِ بالا، جہاں 242 نشستوں کی نصف تعداد پر دوبارہ چناؤ ہو گا، کو کنٹرول کرتی ہے جس نے حکمران جماعت کے لیے قانون سازی مشکل بنا دی ہے۔