جاپان کا غیر دعویٰ شدہ جزائر کو قومیانے پر غور

ٹوکیو: ایک اخبار نے پیر کو کہا، جاپان اپنے علاقائی پانیوں میں موجود غیر دعویٰ شدہ دور دراز کے جزائر کو قومیا سکتا ہے تاکہ اپنے سرحدی دعووں کو مضبوط کر سکے، جیسا کہ چین کے ساتھ ایک جزیرہ جاتی مجموعے پر تنازعہ جاری ہے۔

یومیوری شمبن نے کہا، وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی حکومت ایک ٹاسک فورس قائم کرے گی جو قریباً 400 دور دراز کے جزائر کے مالکان اور ناموں کی تحقیق کرے گی۔

کثیر الاشاعت روزنامے نے کہا، اگر ان کی ملکیت واضح نہ ہوئی تو حکومت ان جزائر کو باضابطہ نام دے گی اور انہیں قومیا لے گی۔

یہ 400 جزائر جاپانی مجموعہ جزائر کے اطرافی پانیوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔

جاپانی میں سینکاکو اور چینی میں دیاؤیو کہلانے والے جزائر پر علاقائی تنازعہ پچھلے سال ستمبر میں بھڑک اٹھا تھا جب ٹوکیو نے لڑی کے تین جزائر کو قومیا لیا، جسے اس نے صرف ملکیت کی انتظامی تبدیلی قرار دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.