فلپائنی تفتیش کار جوئے کے بادشاہ اوکادا کے خلاف الزامات عائد کرنے کے خواہاں

منیلا: فلپائن کے محکمہ انصاف (ڈی او جے) نے پیر کو کہا، فلپائنی تفتیش کاروں نے گیمنگ کے جاپانی شہنشاہ کازوؤ اوکادا اور 25 دیگر کے خلاف فوجداری دفعات کے تحت مقدمات دائر کرنے کی سفارش کی ہے جنہوں نے منیلا میں اوکادا کے 2 ارب ڈالر کے پلان شدہ کیسینو کے لیے جعلی کمپنیاں قائم کر کے زمین حاصل کی۔

اس نے کہا، ڈی او جے اور قومی ادارہ برائے تفتیش کی ایک تفتیشی ٹیم نے اوکادا اور روڈولف ساریانو، جو فلپائن کے گیمنگ کے نگران ادارے کا سابق مشیر ہے، کے خلاف رشوت کے الزامات کا جائزہ بھی لیا تاہم وہ انہیں ثابت نہ کر سکا۔

اوکادا یونیورسل انٹرٹینمنٹ کارپوریشن کو کنٹرول کرتا ہے۔

تفتیشی پینل نے کہا اس نے اوکادا، اس کے آٹھ جاپانی اور 17 فلپائنی معاونین، بشمول سورائینو اور اوکادا کے کچھ وکلاء، تمام کو فرضی کمپنیوں کے انسداد کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا مستحق پایا۔

اوکادا اور سورائینو کے زیرِ انتظام دس کمپنیاں بھی ان میں شامل تھیں جن کے خلاف فوجداری الزامات عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.