مئے: ایگا، صوبہ مئے میں منگل کی صبح دو افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک موٹر بائک اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ پولیس نے کہا یہ واقعہ ایگا، صوبہ مئے میں رات 12:10 کے قریب مئے ہن ایکسپریس وے پر رونما ہوا۔
ٹی وی آساہی نے پولیس کے حوالے سے بتایا، موٹر بائیک ٹرک کے سامنے تھی جب وہ اس کے نیچے آ گئی۔ پولیس نے کہا بائیک اس طرح قریباً 200 میٹر تج چلتی رہی جس کے بعد دونوں گاڑیاں شعلوں میں گھر گئیں۔
پولی سنے کہا موٹر بائیک کے دو مرد مسافر اس تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، ایک کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ دوسرے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ پانچ گھنٹوں بعد چل بسا۔ ٹرک ڈرائیور کو معمولی زخم آئے ہیں۔