بیجنگ/ ٹوکیو: چین کے دو چوٹی کے اخبارات نے جاپانی وزیرِ اعظم پر منگل کو خطرناک سیاست کا الزام لگایا جو علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جیسا کہ ٹوکیو نے بیجنگ کو خبردار کیا تھا کہ گیس کی تلاش کا کام مشرقی بحر چین کے متنازع پانیوں تک نہ پھیلائے۔
روزنامہ پیپلز لبریشن آرمی نے کہا ایبے “چینی خطرے” کے زاویے سے کھیل رہے ہیں، تاکہ 21 جولائی کے انتخابات جیت سکیں، جیسا کہ بدھ کو جاپان کے جنوبی جزیرے اشیگاکی کا دورہ ہوا، جو چین اور جاپان کے مابین متنازع جزائر کے قریب واقع ہیں۔
غیر آباد ٹاپوؤں اور مشرقی و جنوبی بحر چین میں قدرتی وسائل سے مالا مال پانیوں پر چین اور جاپان کے دعوے ایشیا کے سب سے بڑے سلامتی کے خدشات میں شمار ہوتے ہیں۔
چین اور جاپان کے مابین علاقائی تنازع بدھ کو اس خبر کے ساتھ مزید پیچیدہ ہو گیا جس کے مطابق چین کی سرکاری تیل کمپنیاں مشرقی بحرِ چین میں سات نئے گیس فیلڈز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس میں ممکنہ طور پر جاپان کے زیرِ دعویٰ پانیوں تلے سمندری فرش سے گیس کا حصول بھی شامل ہے۔