کوماموتو کے قصبے میں آدمی نے 2 پڑوسیوں کو چاقو سے زخمی کر دیا

کوماموتو: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ کیکویوماچی، صوبہ کوماموتو میں ایک شخص اپنے پڑوسیوں کے گھر گیا اور ان میں سے دو کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ دوپہر 12:40 کے قریب پیش آیا۔ این ایچ کے نے خبر دی کہ پولیس نے آدمی کی جانب سے ایک کال وصول کی جس میں اس نے بتایا کہ وہ اپنے پڑوسی کے مکان میں چاقو سمیت گھس گیا تھا۔ پولیس موقع کی جانب بھاگی اور آدمی کو شرٹ کے بغیر، دو چاقوؤں کی نمائش کرتے ہوئے پایا۔

مکان کے دو مرد مکین، ایک 30 کے پیٹے میں اور دوسرا 60 کے پیٹے میں، کو چہرے اور کہنیوں پر چاقو کے زخم آئے۔ پولیس نے کہا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم ان کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔

پولیس نے کہا وہ حملے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کر رہے ہیں اور یہ کہ مشتبہ اور زخمی ہونے والوں کے مابین کوئی جھگڑا وغیرہ تھا یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.