ٹوکیو: فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے جمعرات کو کہا، تباہ حال پلانٹ کے ایک ری ایکٹر کی عمارت میں بھاپ کا مشاہد کیا گیا ہے، اور زور دیا کہ تابکاری میں اضافے کی کوئی علامت نظر نہیں آئی۔
یہ واقعہ، جو ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کے مطابق “ہنگامی صورتحال” نہیں تھا، تازہ ترین علامت ہے کہ پلانٹ سونامی کے ہاتھوں تباہ ہونے کے دو برس سے زیادہ عرصے کے بعد بھی مسلسل غیر یقینی پن کا شکار ہے۔
ٹیپکو کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، ری ایکٹر نمبر تین کی عمارت کی تیسری منزل کے اطراف بھاپ کا مشاہدہ کیا گیا، اور اضافہ کیا کہ یہ “پتلے انداز میں بل کھا رہی تھی” اور یہ بخارات کا بہت بڑا ستون نہیں تھا۔
ٹیپکو کے ترجمان کوئی چیرو شیراکی نے کہا کہ بھاپ دیکھے جانے کے چھ گھنٹے بعد بھی نہ تو ری ایکٹر کا درجہ حرارت بڑھا ہے اور نہ ہی تابکاری کی نگرانی کے لیے قائم چوکیوں پر ریڈنگ میں اضافہ ہوا، اور ری ایکٹر نیم نازک حالت میں رہا۔ ‘نازک پن’ خود پرور زنجیری تعامل رکھنے والے ری ایکٹروں کے لیے استعمال کی جانے والی ایک اصطلاح ہے۔
شیراکی نے کہا ایک ممکنہ وجہ بارش ہے، جو ری ایکٹر کے کنٹینر خول پر گری تو بھاپ بن کر اڑ گئی۔