سافٹ بینک نے امریکی فرم کے ساتھ سبز توانائی کی شراکت داری کر لی

ٹوکیو: ٹیلی کام دیو سافٹ بینک نے جمعرات کو کہا اس نے امریکی فرم بلوم انرجی کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ جاپان میں کاروباروں کو سبز توانائی فراہم کی جا سکے۔

سافٹ بینک متعدد جاپانی فرموں میں سے ایک ہے جو فوکوشیما پلانٹ پر سونامی سے پیدا شدہ پگھلاؤ اور جاپان کے ایٹمی ری ایکٹروں کی بڑے پیمانے پر بندش کے بعد صاف توانائی کے کاروبار میں داخل ہونے کی خواہاں ہیں۔

دونوں کمپنیوں نے ایک بیان میں کہا، یہ نیا مشترکہ منصوبہ بلوم انرجی جاپان “صاف، قابلِ اعتبار اور سستی بجلی کے لیے جاپان کی فوری ضرورت سے نمٹنے کا ارادہ رکھتا ہے”، اور اضافہ کیا کہ نئی کمپنی کا ابتدائی سرمایہ ایک ارب ین (10 ملین ڈالر) ہو گا۔

بیان کے مطابق، بلوم انرجی سرور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو “موقع پر ہی اپنی توانائی پیدا کرنے میں مدد دے گی، جس سے کاربن اور پانی کے استعمال میں کمی ہو گی، جبکہ توانائی کی لاگت اور بجلی کی بندش کے خدشات ختم ہوں گے”۔

مئی میں مریکی سرمایہ کارانہ بینکاری کے دیو گولڈمین ساشیز نے کہا تھا وہ جاپان کے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا آغاز کرے گا، جس کے تحت اطلاع کے مطابق اگلے پانچ برسوں میں 2.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.