ٹوکیو: کانتو کے علاقائی ترقیاتی ادارے نے پانی کی کمی کی وجہ سے اگلے ہفتے سے ٹوکیو اور اطرافی صوبوں کے پانی میں 10 فیصد کٹوتی کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ اعلان سائیتاما میں جمعہ کو منعقد ہونے والی ہنگامی ملاقات کے نتیجے میں سامنے آیا ہے جس میں علاقے پر اثر انداز ہونے والی پانی کی کمی پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ماہرین کے ایک پینل نے اتفاق کیا کہ ٹوکیو اور اطرافی علاقوں کو پانی مہیا کرنے والے نظام سے حاصل ہونے والے پانی میں 10 فیصد کمی کر دی جائے۔
این ایچ کے نے خبر دی کہ یہ پابندی دریائے ٹون اور اس کے معاون دریاؤں کے بالائی علاقوں میں آٹھ مرکزی ڈیموں پر لاگو ہو گی، جو ٹوکیو اور پانچ پڑوسی صوبوں کو صاف پانی مہیا کرتے ہیں۔ ڈیموں پر پانی کی کمی کا درجہ جون کی سالانہ اوسط کے حوالے سے 70 فیصد تھا، جس کی وجہ عموماً بارش نہ ہونے والا موسم ہے۔
ادارے نے اعلان کیا کہ اگر بارش مسلسل نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی میں مزید شدت پیدا ہوتی ہے تو بعد میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔