اتوار کے انتخابات سے قبل امیدواروں کے آخری اعلانات

ٹوکیو: امیدواروں نے اتوار کے ایوانِ بالا کے انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم کا حتمی مرحلہ مکمل کیا، ایسے انتخابات جن میں وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے حکمران اتحاد کی آسان فتح کی توقع ہے جیسا کہ معیشت میں تیزی آ رہی ہے۔

اس میں فتح ایبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور چھوٹی اتحادی نیو کومیتو کو دونوں ایوانوں کا کنٹرول عطاء کر دے گی –جو حالیہ برسوں میں حکومت کا ذرا مشکل الحصول مقصد رہا ہے — جس سے ایک ایسے وقت قانون سازی کرنے میں آسانی ہو گی جب جاپان کو بڑے پیمانے کے ساختی چیلنجوں کا سامنا ہے، جس میں تیزی سے عمر رسیدہ ہوتی آبادی اور آسمان کو چھوتا سرکاری قرضہ شامل ہیں۔

اتوار کے انتخاب میں ایک یقین بخش فتح، جہاں پارلیمان کے کم طاقتور ایوانِ بالا کی 242 نشستوں میں سے نصف پر چناؤ ہو رہا ہے، ایبے اور ایل ڈی پی میں ان کے پشت پناہوں کو قوم پرستانہ ایجنڈا حاصل کرنے کی مزید جرات عطاء کر سکتا ہے جو انہوں نے پہلی مرتبہ 2006 تا 2007 کے دور میں ترک کر دیا تھا۔

رائے شماریوں سے پتا چلتا ہے کہ عوام معیشت، سوشل سیکیورٹی، سیلز ٹیکس میں اضافے اور مارچ 2011 کے بعد تعمیرِ نو کے بارے میں سب سے زیادہ فکر مند ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.