ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے آپریٹر نے جمعے کو کہا، جاپان کے اس پلانٹ پر کام کرنے والے قریباً 2000 لوگوں کو تھائی رائیڈ کے سرطان کے بڑھے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور (ٹیپکو) نے کہا 1973 لوگوں –جو پگھلاؤ کے بعد صفائی میں حصہ لینے والے ہنگامی عملے کا قریباً 10 فیصد ہیں– کے بارے خیال ہے کہ وہ اتنی تابکاری کی زد میں آ چکے ہی جو ممکنہ مسائل کی وجہ بن سکتی ہے۔
یہ تعداد ٹیپکو کی جانب سے تھائی رائیڈ کے سرطان کا شکار ہونے والوں کی ممکنہ تعداد کے پچھلے تخمینے سے 10 گنا زیادہ ہے اور ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یوٹیلیٹی کو بتایا گیا کہ اس کی تعداد بڑی روایتی قسم کی تھی۔
تخمینہ جات سے پتہ چلتا ہے کہ اس گروپ میں شامل ہر کارکن کم از کم 100 ملی سیورٹس تک کی تابکاری کی زد میں آیا تھا۔
ٹیپکو نے دسمبر میں عالمی ادارہ صحت کو اطلاع دی تھی کہ پلانٹ پر کام کرنے والے صرف 178 کارکنوں بارے خیال ہے کہ انہوں نے 100 ملی سیورٹس سے زیادہ مقدار میں تابکاری وصول کی جس سے تھائی رائیڈ کا سرطان ہو سکتا تھا۔
ٹیپکو نے متاثر ہونے والوں کو پہلے ہی صحت اور نگرانی کے پروگراموں سے آگاہ کر دیا ہے۔