بچوں کو کار میں چھوڑنے پر آدمی گرفتار، ان کی ماں کو قتل کرنے کا شبہ

اوئیتا: ناکاتسو، صوبہ اوئیتا میں پولیس نے جمعہ کو کہا کہ ایک شخص، جسے اپنے دو کم سن بچوں کو کار میں بے یار و مددگار چھوڑنے پر حراست میں لیا گیا، ممکنہ طور پر ان کی ماں کے قتل میں ملوث ہو سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ دو بچے، 2 سال کی بچی اور 1 سال کا بچہ، جمعرات کی صبح ایک بچوں کے مرکز کے باہر کھڑی کار میں پائے گئے۔ پولیس نے کہا، کاوانو اور مقتولہ شادی شدہ نہیں تھے۔

این ٹی وی کے مطابق، جمعے کو کاوانو نے بچوں کو کار میں بے یار و مددگار چھوڑنے کا اعتراف کیا اور کہا اس نے ان کی ماں کی لاش ایک سوٹ کیس میں رکھ کر جنگل میں تلف کر دی تھی۔ پولیس نے جمعہ کی صبح لاش دریافت کی، اور کہا بظاہر ایسا لگتا ہے اسے گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ کاوانو نے عورت کے قتل کا عندیہ دیا ہے تاہم اس کے علاوہ کچھ نہیں بتا رہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.