جی 20 منڈیوں کو ہراساں کرنے سے محتاط، بہ احتیاط پالیسی تبدیلی کا وعدہ

ماسکو: جی 20 کی اقوام، جو منڈیوں کی طیران پذیری دوبارہ اٹھنے سے محتاط ہیں، نے جمعے کو بہ احتیاط پالیسی میں تبدیلی اور واضح انداز میں پیغام رسانی کا عہد کیا جیسا کہ وہ بحالی کے راستے پر چلنے کے خواہاں ہیں۔

ماسکو میں جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کے اجلاس کے لیے تیار کردہ اعلامیے کے حتمی مسودے نے کہا ملازمتیں اور بڑھوتری میں اضافے، جبکہ عالمی طلب اور قرضے کو دوبارہ متوازن کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا، جو ستمبر میں ان کے رہنماؤں کو پیش کیا جائے گا۔ رائٹر نے مسودے کے حوالے سے بتایا، “یورو کے علاقے میں مندی کے توقع سے طویل دورانیے کی وجہ سے شرح نمو تخمینے سے کم رہ سکتی ہے اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں طویل تر سستی کے خدشات بڑھ گئے ہیں،”۔

مسودے نے کہا، “ہم عالمی طلب میں دوبارہ توازن پیدا کر کے ترقی جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں، جس کے لیے ساختی اصلاحات اور شرح مبادلہ کی لچک کے ذریعے اندرونی طور پر دوبارہ توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے”۔

فرانس کے وزیرِ خزانہ پیری موسوویکی نے نامہ نگاروں کو بتایا، “کم مدتی حوالے سے ترجیح بڑھوتری، بڑھوتری، بڑھوتری ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.