ٹوکیو: جاپانی ووٹر اتوار کو چناؤ کے لیے گھروں سے نکلے ایک ایسا انتخاب جو متوقع طور پر وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی گرفت مضبوط کرے گا، ممکنہ طور پر انہیں طاقت عطاء کرے گا تاکہ انتہائی ضروری اقتصادی اصلاحات کا راستہ صاف ہو جائے۔
بالائی ایوانِ قانون سازی کی 242 میں سے نصف پر چناؤ ہور ہا ہے، جو متوقع طور پر تین برس کے لیے آخری قومی انتخاب ہو گا۔
سہ پہر 4 بجے تک ووٹر ٹرن آؤٹ 22.66 فیصد رہا، جو 2010 میں ایوانِ بالا کے پچھلے انتخابات سے 5.15 فیصد کم ہے۔
دونوں ایوانوں کا کنٹرول ایبے کے ایجنڈے کو درپیش سیاسی مشکلات ختم کر دے گا۔
ایبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے ووٹنگ سے قبل جاری کردہ ایک بیان میں کہا، “یہ انتخاب سیاستی استحکام کے حصول کے لیے ایک لڑائی ہے”۔
رائے شماریوں کے مطابق، سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان، جس نے پچھلے برس ایوانِ زیریں کے انتخاب میں ایل ڈی پی سے شکست کھائی تھی، ممکنہ طور پر اتوار کے چناؤ میں مزید نقصان برداشت کرے گی۔