اوساکا: اتوار کی صبح کاشیوارا شہر، صوبہ اوساکا میں ایک 16 سالہ لڑکا ہلاک اور دوسرے کی ٹانگ ٹوٹ گئی جب انہیں ایک سرنگ میں ٹرین نے ٹکر مار دی۔
این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دونوں لڑکے 13 لڑکوں اور لڑکیوں کے گروہ کا حصہ تھے جن کی عمریں 12 تا 16 برس تھیں، اور جو پہاڑوں سے واپسی پر راستہ بھول بیٹھے۔ انہوں نے اپنی سائیکلیں وہیں چھوڑیں اور پٹڑیوں کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے جب رات 1 بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
ٹرین کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سرنگ میں دو لڑکوں کو دیکھا اور ہنگامی بریک لگائے تاہم ان سے ٹکر روکنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ پولیس نے کہا، دیگر بچوں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔