ٹوکیو: ٹوکیو میٹرو کے ایک ملازم کو مبینہ طور پر 20,000 ین چرانے پر حراست میں لیا گیا ہے جو اس نے کمپنی کے گمشدہ چیزوں کے شعبے سے چرائے تھے۔
دارالحکومت کے سب سے بڑے سب وے آپریٹر ٹوکیو میٹرو کے مطابق، 32 سالہ ملازم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کمپنی کی گمشدہ اشیاء کی ڈیٹا بیس استعمال کر کے اس نقدی کے بارے میں پتا چلایا جو کوئی مسافر سب وے میں چھوڑ گیا تھا۔
فُوجی ٹی وی نے ہفتے کو خبر دی کہ پھر وہ مارونوچی لائن پر تین اسٹیشنوں پر گیا، بشمول ٹوکیو اسٹیشن، اور دھوکے بازی سے دعویٰ کیا کہ وہ پیچھے روپیہ بھول گیا تھا تاکہ ان اسٹیشنوں سے 20,000 ین کی رقم چرا سکتا۔