جاپان ہوائی کمپنیوں کو 787 کے ہنگامی بیکن ہٹانے کی اجازت دے گا

ٹوکیو: ہوا بازی کے دو ذرائع نے ہفتے کو کہا، ہوا بازی کے نگران بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کو جاپان میں مقام شناس بیکنز (نشاندہی کرنے والے آلات) کے بغیر کام کرنے کی اجازت دیں گے جنہیں برطانوی تفتیش کاروں نے پچھلے ہفتے لندن میں ایک طیارے میں آگ لگنے کے واقعے کی ممکنہ وجہ کے طور پر شناخت کیا ہے۔

قوانین میں تبدیلی سے آگاہ ذرائع نے بتایا، اے این اے ہولڈنگز، جو 20 ڈریم لائنروں کا مالک ہے، اور جاپان ائیر لائنز کو، جس کے پاس 8 طیارے ہیں، کو صرف گشتی ہنگامی ٹرانسمیٹرز کے ساتھ پرواز کی اجازت ہو گی۔

برطانیہ کی ہوائی حادثات کی برانچ (اے اے آئی بی) نے کہا کہ ہنی ویل انٹرنیشنل انکارپوریشن کے تیار کردہ مقام شناس بیکن اور اس کی لیتھیم آئن بیٹریاں ہیتھرو ہوائی اڈے پر کھڑے ایتھیوپین ائیر لائنز کے طیارے میں موجود اکلوتی اشیاء تھیں جن کی وجہ سے آگ لگ سکتی تھی اور انہوں نے نگران اداروں سے ان کے استعمال پر نظرِ ثانی کی اپیل کی۔

اے این اے، جو بوئنگ کے کاربن پر مشتمل مخلوط مادوں سے تیار کردہ طیارے کا سب سے بڑا آپریٹر ہے، کے ترجمان نے کہا، کمپنی اگلے دو ہفتوں کے دوران اپنے تمام 787 طیاروں پر سے ہنگامی بیکن ہٹا لے گی تاکہ انہیں اور ان کی بیٹریوں کو کسی بھی قسم کے نقائص یا نقصان کے لیے جانچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا، جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد یہ ٹرانسمیٹر واپس لگا دئیے جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.