ٹوکیو: معیشت ان کی “ایبے نامکس” پالیسیوں کے تحت اینٹھ رہی ہے، وزیرِ اعظم شینزو ایبے اور ان کے حکمران بلاک کو اتوار کے ایوانِ بالا انتخاب میں یقین بخش فتح حاصل کرتے اور چھ برسوں میں پہلی مرتبہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلی ترین ترجیحات سیاسی استحکام اور عرصہ دراز سے کساد بازاری کا شکار معیشت کو بحال کرنا ہے، جو ووٹروں کی بڑی فکرمندی بھی ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے سابق ملازم مائیک گرین نے حال ہی میں جاپان نیشنل پریس کلب میں کہا، “قوم پرست ہونے مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی سیاسی کوشش ملک کو مضبوط کرنے کی جانب لگائیں”۔
ٹوکیو کی صوفیہ یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر کوئیچی ناکانو نے کہا، “وہ اپنے اندر یہ آواز سن سکتے ہیں جو کہہ رہی ہو گی، ‘یہی وہ وقت جب تمہیں اپنے مقاصد حاصل کرنے چاہئیں'”۔
آئین کی مجوزہ ترمیم کی وجہ سے جاپان کو مکمل فوج رکھنے کا اختیار مل سکتا ہے، جو بطور کمانڈر ان چیف کام کرنے والے وزیرِ اعظم کے تحت ہو گی، اور سرحدوں کی حفاظت ایک سرکاری فرض بن جائے گا۔