شہنشاہ، ملکہ کا دورہ فوکوشیما

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو نے پیر کو فوکوشیما کے ان علاقوں کا دو روزہ دورہ شروع کیا جو 11 مارچ، 2011 کی آفت کے بعد ایٹمی بحران سے شدید ترین متاثر ہوئے تھے۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، 79 سالہ شہنشاہ اور 78 سالہ ملکہ نے ایتاتے میں ایک فیکٹری کا دورہ جو جزوی طور پر اب بھی داخلہ بند علاقے میں ہے۔ شاہی جوڑے نے بعد میں حوصلہ افزائی کے لیے ایٹمی آفت کے بعد نئی جگہ بسائے گئے افراد سے ملاقات کی۔ منگل کو وہ کاواماتا کے قصبے میں جائیں گے تاکہ ان طلباء سے ملاقات کر سکیں جنہیں تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے نزدیک اپنے گھر چھوڑنا پڑے تھے۔

شاہی جوڑے نے اس ماہ کے آغاز میں صوبہ ایواتے کا دورہ کر کے وہاں بے گھر رہائشیوں سے ملاقات کی تھی جو آفت کے بعد سے عارضی رہائش گاہوں میں رہ رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.