ٹوکیو کے گورنر کی اہلیہ دماغی رسولی سے ہلاک

ٹوکیو: ٹوکیو کے گورنر ناؤکی اینوسے کی اہلیہ یوریکو اینوسے اتوار کو دماغی رسولی سے انتقال کر گئیں۔ وہ 65 برس کی تھیں۔

ٹی وی آساہی نے ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا، انہیں مئی میں دماغی رسولی کی تشخیص کی گئی تھی اور وہ تب سے ہسپتال میں داخل تھیں۔

اپنی بیماری سے قبل مسز اینوسے ٹوکیو کی 2020 گرمائی اولمپکس کی بولی میں سرگرمی سے حصہ لیتی رہی تھیں۔ “میری اہلیہ کا شکریہ کہ میں یہ مہم جاری رکھنے میں کامیاب ہو سکا۔ میں ان کی یاد میں اپنا دل اس مہم میں لگا کر اسے جاری رکھنا چاہتا ہوں،” گورنر اینوسے نے پیر کو میڈیا کو ایک بیان میں کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.