ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹوکیو اسٹیشن کے اطراف میں واقع میٹرو پولیٹن علاقے کی گلیوں میں کھڑی کی جانے والی سائیکلوں کی تعداد میں کمی کرنے کے لیے اقدامات متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
حکومت کے مطابق، سائیکل کے ذریعے شہر کا سفر کرنے والے کارکنوں کی تعداد میں اضافے کا نتیجہ ٹوکیو اسٹیشن کے اطراف میں کھڑی کی جانے والی سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی صورت میں نکلا ہے۔ شہر کا تخمینہ ہے کہ ٹوکیو کے پانی سے متصل علاقے میں نئی رہائشی ڈویلپمنٹ کی وجہ سے سائیکل پر آنے والے مسافروں کی تعداد میں 1600 کا اضافہ ہوا ہے۔
این ٹی وی نے جمعرات کو خبر دی، بڑھتے ہوئے مسئلے سے نپٹنے کے لیے میٹرو پولیٹن حکومت نے اس ہفتے اعلان کیا کہ وہ یوراکوچو اور اوتےماچی میں مقرر کردہ پارکنگوں کے باہر سائیکل کھڑے کرنے پر پابندی متعارف کروائے گی۔