جاپان نے بحر الکاہل میں نایاب ارضی دھاتوں کی تلاش کے حقوق جیت لیے

ہانگ کانگ (اے ایف پی): جاپان نے بحر الکاہل کے کوبالٹ سے مالا مال قشر میں قدرتی وسائل کی تلاش کے حقوق جیت لیے ہیں، ایک ایسا اقدام جو نایاب دھاتوں کے سلسلے میں چین پر اس کے انحصار کو کم کر سکتا ہے۔

ایک حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ بحری قشر کے عالمی ادارے (آئی ایس اے) نے جاپان کا منصوبہ منظور کیا جس کے تحت الگ تھلگ واقع جاپانی مرجانی جزیرے مینامی توریشما سے پرے واقع بین الاقوامی پانیوں تلے 3000 مربع کلو میٹر کے علاقے میں تلاش کی جائے گی۔

بیان کے مطابق، جاپان آئل، گیس اینڈ میٹلز نیشنل کارپوریشن، جو حکومت کی حمایت سے عمل پیرا ہے، آئی ایس اے سے ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط کرے گا جو 15 برس کے تلاش کے حقوق کو کور کرے گا۔

چین، جو نایاب اور نایاب ارضی دھاتوں میں دنیا کا چوٹی کا مہیا کار ہے، نے اپنی حیثیت کو سفارتی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے ایک ایسے وقت جب وہ جاپان کے ساتھ مشرقی بحرِ چین میں ٹوکیو کے زیرِ قبضہ جزائر پر جھگڑے میں الجھا ہوا ہے۔

بیان کے مطابق، جاپان نے اس سے قبل بین الاقوامی پانیوں تلے سمندری فرش پر قدرتی وسائل کی تلاش کے بلا شرکت غیرے حقوق 1987 میں حاصل کیے تھے، جو ہوائی کے شمال مشرق میں واقع علاقے میں میگنیز کی تلاش کے لیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.