وہیل کے گوشت کی کھیپ آئس لینڈ واپس پہنچ گئی

رے جاوِک: فِن وہیل کے 130 ٹن گوشت کی کھیپ آئس لینڈ واپس پہنچ گئی ہے، جیسا کہ جانوروں کے حقوق کے شاداں و فرحان کارکنوں نے اتوار کو اس تجارت کے “بے تکے پن” کو نمایاں کیا۔

10 وہیلوں کا گوشت لے جانے والی کشتی ابتدائی طور پر جون میں آئس لینڈ کے دارالحکومت سے روانہ ہوئی تھی، جس کے بعد اس  نے روٹر ڈیم، پھر ہیم برگ میں قیام کیا۔

“ہم لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتے تھے کہ وہیل شکار کتنا بے تُکا ہے، خصوصاً فِن والی وہیل کا شکار۔”

آئس لینڈ نے 2011 اور 2012 میں تعطل –جس کی جزوی وجہ یہ تھی کہ اس کی سب سے بڑی منڈی جاپان اقتصادی کساد بازاری کا شکار تھی– کے بعد اسی برس فِن وہیلوں کا شکار شروع کیا تھا، جو نیلی وہیل کے بعد کرہ ارض پر سب سے بڑا جانور ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.