ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے پیر کو عہد کیا کہ تکلیف دہ اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھیں گے جن کا مقصد جاپان کی اقتصادی مشکلات کا حل نکالنا ہے جیسا کہ ووٹروں نے انہیں ایوانِ بالا کے انتخابات میں قابلِ قدر اکثریت عطاء کی ہے۔
ایبے نے کہا لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی نیو کومیتو کے لیے فتح ان کی اقتصادی پالیسی کی یلغار کی حمایت کا ثبوت تھی، جس میں تحریکی اقدامات اور جارحانہ زری نرمی کے اقدامات شامل ہیں۔
ایل ڈی پی اور نیو کومیتو کے پاس اب ہاؤس آف کاؤنسلرز کی 242 میں سے 135 نشستیں ہیں۔ ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے پاس صرف 59 ہے۔
ووٹر ٹرن آؤٹ 52.61 فیصد تک کم رہا۔
اگرچہ بھاری بھرکم فتح کی پہلے سے توقع تھی، تاہم سرمایہ کاروں نے اس کی نتیجے کی خوشی منائی، اور ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے نیکےئی انڈیکس کو آغاز کے بعد 1.23 فیصد کی بلندی پر پہنچا دیا۔
نیکےئی بزنس ڈیلی نے کہا ایبے کے پاس اقتصادی اصلاحات، ڈی ریگولیشن، آزاد تجارت کے فروغ، اور تار تار حکومتی اقتصادیات کی تعمیرِ نو کے لیے بے نظیر موقع ہے۔