ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا، ایک مرمتی اہلکار لفٹ کی معمول کی جانچ پڑتال کے دوران اس کے میکانزم میں پھنس کر ہلاک ہو گیا۔
ٹی وی آساہی نے بتایا پولیس کے مطابق، خیال ہے کہ 23 سالہ مرمت کرنے والا شخص منگل کو سہ پہر 3 بجے کے قریب ٹوکیو کے چیودا وارڈ میں ایک تعمیراتی جگہ پر لفٹ میں کام کرتے ہوئے پھنس گیا۔
اس آدمی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تین گھنٹے تک اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی، تاہم ناکام رہے۔
پولیس نے کہا انہوں نے ابھی حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا۔