امریکی قانون سازوں کا جاپان کی منڈیاں کھلوانے کے لیے اقدامات پر زور

واشنگٹن: تجارتی پالیسی پر ایوان کے ایک ڈیموکریٹ قائد نے منگل کو کہا جاپان پر اس کی بند منڈیاں کھلوانے کے لیے زور ڈالنے کا صحیح وقت یہی ہے جیسا کہ جاپان، امریکہ اور ایشیا پیسفک کی 10 دیگر اقوام کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو رہا ہے تاکہ ایک نیا بڑا تجارتی بلاک تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور دوسرے ممالک کو کرنسی میں مداخلت سے بزور روکنے کا کوئی ذریعہ بھی ہونا چاہیے اور یہ کہ جاپان کو نان ٹیرف رکاوٹیں ہٹانے پر متفق ہونا چاہیئے جو امریکی گاڑیوں کو اس کی منڈیوں سے باہر رکھتی ہیں۔ دوسرے ممالک سے درآمدات جاپان کی گاڑیوں کی منڈی کا صرف 6 فیصد بناتی ہیں۔

اپریل میں جب اوباما انتظامیہ نے ٹی پی پی میں جاپان کے داخلے کی منظوری دی تھی تو کچھ قانون سازوں، خصوصاً گاڑیاں تیار کرنے والی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے نمائندوں، نے شبہات کا اظہار کیا تھا کہ جاپان اپنی منڈیاں مناسب حد تک کھولنے کے اقدامات پر راضی بھی ہو گا یا نہیں۔ جاپان کے اضافے کے ساتھ 12 ممالک عالمی تجارت کا کوئی 40 فیصد حصہ بنائیں گے۔ دیگر دس ممالک میں آسٹریلیا، برونائی، کینیڈا، چلی، ملیشیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ، پیرو، سنگاپور، اور ویتنام شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.