فوکوشیما پلانٹ پر ٹھنڈا کرنے کے آلے کی بندش کی اطلاع

ٹوکیو: فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے کہا، پلانٹ پر ایک صحیح و سالم ری ایکٹر کا ٹھنڈائی کا نظام جمعرات کو عارضی طور پر کام کرنا بند کر گیا، جیسا کہ ایک تباہ شدہ یونٹ سے پر اسرار بھاپ نکلنا جاری ہے۔

اگرچہ یہ بندش صرف دو گھنٹے تک رہی اور بے قابو ایٹمی تعامل کا کوئی خطرہ نہیں تھا، تاہم اس واقعے نے پلانٹ کے سونامی کے ہاتھوں تباہ ہونے کے دو برس سے زیادہ عرصے کے بعد بھی اس کی غیر یقینی حالت کو نمایاں کیا ہے۔

فوکوشیما ڈائچی پلانٹ کے چھ میں سے چار ری ایکٹر مارچ 2011 کو لہروں سے تباہ ہوئے تھے، جن کے ٹھنڈائی کے نظام بند ہو گئے، جس سے تین ری ایکٹر پگھلاؤ کا شکار ہوئے۔

آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے کہا، جمعرات کی صبح ری ایکٹر نمبر 6 کو ٹھنڈا رکھنے والی مشینری نے اس وقت کام کرنا بند کر دیا جب کارکن بیک اپ ڈیزل جنریٹر کی آزمائش کر رہے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.