یاماگوچی میں 5 افراد کے قتل پر مشتبہ گرفتار

یاماگوچی: شوآن، صوبہ یاماگوچی میں پولیس نے جمعے کی صبح ایک 63 سالہ شخص کو حراست میں لیا جو اتوار کی رات ایک پہاڑی گاؤں میں اپنے کم از کم پانچ پڑوسیوں کو قتل کرنے پر مطلوب تھا۔

ٹی وی میڈیا نے خبر دی کہ جب اسے کم استعمال ہونے والی پہاڑی پگڈنڈی پر پایا گیا تو یہ آدمی ننگے پاؤں تھا اور صرف زیرِ جامہ پہنے ہوئے تھا۔

پیر کو پولیس نے علاقے میں تلاش اور سڑکوں پر ناکے لگانے کے لیے 400 اہلکاروں کو متحرک کیا تھا۔

خبروں کے مطابق، کوسئے ہومی کے نام سے شناخت ہونے والا یہ شخص گاؤں میں مسائل پیدا کرنے کے لیے مشہور ہے۔

جی جی پریس کے مطابق، تفتیش کاروں نے جمعرات کو قریبی پہاڑوں میں ہومی کے نام رجسٹر موبائل فون اور شرٹ اور پینٹ پائیں، جو خیال کے مطابق اس کی تھیں، جیسا کہ وہ اس کے گرد گھیرا تنگ کر رہے تھے۔

کثیر الاشاعت یومیوری شمبن نے کہا ہومی نے ایک مرتبہ پڑوسیوں کے سامنے شیخی بگھاری تھی کہ اگر اس نے کبھی لوگوں کو قتل کیا تو وہ زیرِ علاج ہونے کی وجہ سے مقدمے سے محفوظ رہے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.