ٹرک کی پیچھے سے کار کو ٹکر، آدمی اور 2 بچے ہلاک

آئچی: صوبہ آئچی میں اسےوانگان ایکسپریس وے پر جمعے کو ایک شخص اور اس کے دو بچے اس وقت ہلاک ہو گئے جب کار، جس میں وہ سوار تھے، کے پیچھے ایک 10 ٹن کا ٹرک آ ٹکرایا۔

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ صبح 5 بجے کے قریب رونما ہوا۔ این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ چار افراد کا خاندان ایک کرائے کی کار میں سفر کر رہا تھا جب کار میں مسئلہ پیدا ہو گیا۔ باپ نے اچانک کار ایک طرف کر کے روکی جس پر پیچھے سے ایک ٹرک کی ٹکر لگ گئی۔

پولیس نے کہا دو سالہ بچہ اور 3 ماہ کی بچی جو پیچھے بچوں والی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور 31 سالہ والد کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے کہا، چوتھی مسافر، جو بچوں کی 30 سالہ ماں تھی، کو گردن پر زخم آئے۔

پولیس ڈرائیور سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ کہیں وہ تیز رفتاری تو نہیں دکھا رہا تھا اور اس پر موت کی وجہ بننے والی ڈرائیونگ کی غفلت کا الزام عائد کیا جائے یا نہیں۔ این ٹی وی کے مطابق، اس نے پولیس کو بیان میں کہا وہ اپنے سامنے واضح طور پر نہ دیکھ سکا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.