ایبے کی ملیشیا کو تیز رفتار ریل ٹیکنالوجی کی پیشکش

پُتراجایا، ملیشیا: جاپان نے جمعرات کو ملیشیا کو ملینوں ڈالر مالیت کا ریلوے نظام اور دوسرا انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کی ٹیکنالوجی کی پیشکش کی، جیسا کہ اس کے وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے خطے کا دورہ شروع کیا۔

ایبے کا ملیشیا، سنگاپور اور فلپائن کا دورہ ان کے تازہ ترین دوروں میں سے ایک ہے جو انہوں نے دسمبر میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کاروباری وفود کے ہمراہ کیے ہیں، جن کا مقصد انفراسٹرکچر کے معاہدے کرنا ہے۔

58 سالہ وزیرِ اعظم کو امید ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی علاقے سے تعلقات مضبوط کر سکیں گے، ایک ایسا علاقہ جو مضبوط معاشی نمو اور جاپانی مصنوعات کے لیے ممکنہ طور پر متحرک منڈی اور اس کی سرمایہ کاری کا ممکنہ مرکز ہو سکتا ہے۔

ایبے نے اپنے ملیشی ہم منصب نجیب رزاق کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں رپورٹروں کو بتایا، “ملیشیا اور جاپان نے اعلی ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق کیا ہے جس میں جاپان تیز رفتار ریلوے، پانی اور فضلے کی تلفی کی تعمیر کے لیے ٹیکنالوجی فراہم کرے گا”۔

2007 میں دورے کے بعد سے یہ ایبے کا دوسرا ملیشیائی دورہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.