ناگاساکی میں کنکریٹ کی بازیافتگی کے پلانٹ سے جسمانی اعضاء برآمد

ناگاساکی: ناگاساکی میں پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ایک پلانٹ پر کنکریٹ کے بازیافت شدہ ملبے میں انسانی اعضاء پائے گئے ہیں۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، ایک کارکن نے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ جمعہ کو شام 5 بجے کے قریب سائیکائی کواری میں انسانی ہاتھوں سے مشابہ اشیاء سامنے آئی ہیں۔

پولیس نے ہفتے کو تصدیق کی کہ موقع پر ایک ہاتھ اور ایک بازو ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جسمانی اعضاء ایک کنویئر بیلٹ پر پائے گئے، جو بازیافتگی کے لیے توڑے جانے سے قبل کنکریٹ کے ملبے کو الگ الگ کرتی ہے۔ پولیس نے کہا، اعضاء کی حالت سے لگتا تھا کہ وہ حالیہ عرصے تک کنکریٹ میں دبے رہے۔ اعضاء کی جسامت سے پولیس کا خیال ہے کہ یہ کسی بالغ کے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ کنکریٹ ناگاساکی کے اندر سے ہی کہیں سے آیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.