ساپّورو: اے کے بی 48 کی سابق لیڈر 22 سالہ اتسوکو مائیدا، جو پچھلے گرما میں گروپ سے فارغ التحصیل ہو گئی تھی، نے بدھ کی رات ساپّورو ڈوم میں گروپ کے ایک کنسرٹ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
انتہائی مقبول گروپ اس وقت جاپان کے پانچ ڈومز کے دورے پر ہے۔
سپورٹس نیپون کے مطابق، مائیدا نے تین گانے گائے اور موجودہ اراکین 22 سالہ مینامی تاکاہاشی، 22 سالہ تومومی ایتانو، 25 سالہ ہارونا کوجیما، اور 20 سالہ مینامی مینے گیشی سے گپ شپ کی، جبکہ اخبار نے مزید کہا کہ 30,000 تماشائی مائیدا کو گریجویشن کے بعد پہلی مرتبہ دیکھ کر پرجوش ہو گئے تھے۔
مزید برآں اے کے بی 48 کے ذیلی گروپ ایچ کے ٹی 48، جو 20 جولائی کو فوکوؤکا یافو اوکو ڈوم میں تشکیل دیا گیا تھا، کو بھی کنسرٹ میں باضابطہ طور پر متعارف کروایا گیا۔ گروپ کی سات اراکین نے 10 دنوں کی سخت تربیت کے بعد پہلی مرتبہ مظاہرہ فن کیا۔
ایچ کے ٹی کی 13 سالہ رکن میرو تاجیما نے کہا، “قوسِ قزح کی طرح ہم میں سے ہر کوئی ایک منفرد رنگ کا اظہار کرنا چاہتی ہے”۔