ٹوکیو: وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ہائی اسکول کے قریباً 10 فیصد طلباء انٹرنیٹ کے بغیر نہیں رہ سکتے؛ یہ بات ایک سوالنامے کے نتائج سے پتا چلی۔
ٹی بی ایس نے جمعے کو خبر دی کہ یہ سوالنامہ جاپان بھر میں جونیئر ہائی اسکول اور ہائی اسکول کے 10,000 طلباء کو دیا گیا تھا۔ سروے میں ایسے سوالات شامل تھے کہ “جب مجھے نیٹ کا استعمال کم کرنے کو کہا جائے تو مجھے تلخی ہوتی ہے” اور “انٹرنیٹ کا استعمال اسکول یا کلب کی سرگرمیوں میں حارج ہو رہا ہے”۔
وزارت نے کہا، طلباء کے فراہم کردہ جوابات کے مطابق جونیئر ہائی اسکول کے 5.9 فیصد طلباء اور ہائی اسکول کے 9.4 فیصد انٹرنیٹ پر قریباً نشے کی حد تک “انحصار کرتے ہیں”۔ وزارت نے کہا یہ عدد بالغوں کے لیے اسی عدد کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے، جو اسی قسم کے سوالنامے کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا۔