یوکوہاما غیر ملکی سیاحوں کو 14 دن مفت وائی فائی کی پیشکش کر رہا ہے

ٹوکیو: جاپان کا دوسرا بڑا شہر ہونے کی وجہ سے یوکوہاما کے پاس ہر کسی کو پیش کرنے کے لیے تھوڑا تھوڑا کچھ ہے۔ اس کی رومانوی بندرگاہ کے ساتھ ساتھ پارک بنے ہوئے ہیں اور اسے حیرت انگیز افقی پسِ منظر کی مدد حاصل ہے۔

بدقسمتی سے بہت سے غیر ملکی مسافر یوکوہاما کی پیش کردہ چیزوں سے آگاہ نہیں ہوتے، اور ٹوکیو و کیوتو کے مابین اپنے راستے پر شہر کو نظر انداز کر جاتے ہیں۔ یوکوہاما کے متعدد پرکشش مقامات بارے معلومات پھیلانے میں مدد کے لیے شہر نے ٹیلی مواصلات کے دیو این ٹی ٹی سے اشتراک کیا ہے کہ تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو مفت انٹرنیٹ رسائی مہیا کی جائے۔

19 جولائی سے یوکوہاما اور این ٹی ٹی ایس جاپان کا کاناگاوا ڈویژن بیرونِ ملک سے آنے والے مہمانوں میں آئی ڈی/ پاس کارڈز تقسیم کر رہے ہیں جو پورے شہر میں منتخب مقامات پر 14 دن مفت وائی فائی ایکسس مہیا کرتے ہیں۔

ابتدائی بیچ کے لیے 20,000 کی متاثر کن تعداد میں کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ فی الوقت کارڈ ہولڈر 536 مقامات میں سے کہیں بھی نیٹ ورک تک رسائی پا سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.