الیکٹرونس کی دنیا کا ایک بڑا نام شارپ ، شارپ ایک نئی نوٹ مارکیٹ میں لا رہا ہے جس کا نام ہو گا ڈبلیو جی این 20 ۔
اس الیکٹرونک نوٹ بک کی سکرین پر اپ بلکل ایسے ہی لکھ سکیں گے جیسا کہ ایک کاغذ کی نوٹ بک پر پینسل کے ساتھ لکھتے ہیں ۔
ہاتھ سے لکھے جیسے دوہزار صٖفحات کا ڈیٹا اس نوٹ بک پر محفوظ کیا جاسکتا ہے
جس ڈیٹے کو کسی بھی وقت کمپیوٹر میں بھی منتقل یا محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔
نوٹ بک کے اندر اپنی ترجیعات کے مطابق اپ کیٹاگری بنا کر کئی نوٹ بکیں بنا سکتے ہیں ۔ مثلاً ذاتی نوٹ بک ، حساب کتاب کی نوٹ بک یا یاداشتیں۔
اس ڈوائس میں پاس ورڈ کے اپ اطمینان رکھ سکتے ہیں کہ غیر متعلق لوگ اپ کی تحاریر کو ناں پڑھ سکیں ۔
چھ انچ کی سکرین کے ساتھ اس نوٹ بک کا وزن 210 گرام ہے۔
اس میں لیتھیم بیٹری استعمال کی گئی ہے جس کی چارجنگ کی زندگی کوئی تیس دن بتائی گئی ہے۔